ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دبئی ہوائی اڈے پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دبئی ہوائی اڈے پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Wed, 03 Aug 2016 17:13:42    S.O. News Service

دبئی ہوائی اڈے پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
دبئی3اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دبئی حکومت کے میڈیاآفس نے تصدیق کی ہے کہ بھارت سے آنے والے جہاز کی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرہنگامی لینڈنگ کے وقت اس میں آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت12:45پر پیش آیا۔سرکاری اعلان کے مطابق حادثے کاشکارہونے والا مسافر طیارہ جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر Thiruvananthapuramسے آیاتھا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ویڈیومیں جہاز سے سیاہ دھویں کے بادل نکلتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ایمریٹس ائر لائن حکام کاکہناہے کہ مسافروں کے جہاز سے بحفاظت انخلا کے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔


Share: